پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ایف آئی اے کی جانب سے پی سی بی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی کی ہیڈ آف ٹکٹنگ مہوش عمر کے ساتھ ایف آئی اے کے عملے نے جو بدتمیزی کی یہ سب ایک فریق کی ذاتی رنجش کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
PCB Affairs: I do not like commenting on PCB affairs lest my motive be misunderstood. But this time I am compelled to point out a grave injustice to a valued professional in PCB. Full story:
1. FIA raided the PCB office yesterday, misbehaved with the staff, and whisked away Head…— Najam Sethi (@najamsethi) April 30, 2024
انہوں نے کہاکہ مہوش عمر نے پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ٹکٹنگ کے انتظامات میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ مہوش عمر پر لگائے گئے بے ضابطگیوں کے الزامات کسی بھی طور پر درست نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ مہوش عمر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں واقع پی سی بی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا تھا۔
ایف آئی اے ٹیم پی سی بی کی ہیڈ آف ٹکٹنگ مہوش عمر کو اپنے ساتھ لے گئی تھی اور ان کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں۔