وسیم اکرم اور بابر اعظم سے متاثر ہنزہ کی 8 سالہ کمسن کرکٹر اچانک کیوں وائرل ہوگئی؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنزہ خان آباد سے تعلق رکھنے والی کم سن کرکٹر علیحہ شاہ کا ان دنوں سوشل میڈیا پر بڑا شہرہ ہے۔

علیحہ شاہ کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے دور افتادہ علاقے خان آباد سے ہے اور ان کی عمر صرف 8 برس ہے۔ وہ کلاس ششم کی طالبہ ہیں۔

علیحہ کہتی ہیں کہ وہ 4 سال سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور بڑی ہوکر بطور کرکٹر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے پسندیدہ کھلاڑی وسیم اکرم اور بابر اعظم ہیں اور میری بولنگ کا اسٹائل وسیم اکرم کی طرح ہے‘۔

علیحہ کہتی ہیں کہ انہیں کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور وہ بڑی ہوکر کرکٹر بننا چاہتی ہیں۔

ان کی ٹیچرز نے بتایا کہ علیحہ پڑھنے میں بھی بہت تیز اور خاصی محنتی اور لائق طالبہ ہیں اور پڑھائی کے ساتھ کھیل میں بھی ہمیشہ پوزیشن لیتی ہیں۔

علیحہ کے والد رحمت شاہ نے کہا کہ میری بیٹی 4 سال سے کھیل رہی ہے میری 3 بیٹاں اور ایک بیٹا ہے جن میں علیحہ سب سے قابل ہے جو کہ کھیل کے علاؤہ پڑھائی میں بھی بہت اچھی ہے اور گھر کا کام بھی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں بھی بچپن میں بھی کرکٹ کا کھلاڑی تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے کھیل چھوڑ دیا لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی بڑی ہوکر کرکٹر بنے اور پاکستان کا نام روشن کرے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp