6 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی، موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں اور ٹیکس نادہندگان کا پتا چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے آرڈر جاری کیا ہے کہ ان 6 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بند کی جائیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے احکامات کے بعد اب یہ لوگ اپنی موبائل فون سم استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی آمدن ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ اس کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں بھی شامل نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت ان کے کنکشن بند کیے جاسکتے ہیں۔ اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت موجودہ معاشی مشکلات کے باعث زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 12 افسران کو او ایس ڈی کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp