وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور کے 50 مقامات پر مفت وائی فائی سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی آٹو کنیکشن‘ (انٹرنیٹ) کی لاہور کے مختلف روٹس پر ٹیسٹنگ کی گئی۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور وائی فائی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
CM Maryam Nawaz Free WiFi Auto connection. pic.twitter.com/EHxIqyR4U8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ کبھی بھی اوپن وائی فائی نیٹ ورکس کے لیے سائن اپ نہ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے موبائل کے میک ایڈریس اور دیگر اہم تفصیلات کے ظاہر کرنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
User discretion is advised. Don't sign up for these open wifi networks. By doing so, you may be at risk of revealing your mobile MAC address and other crucial details. https://t.co/3Ci3FF7SXp
— Mr. Jinnah (Father of Nation) (@jinnah1947_14) May 2, 2024
پی ٹی آئی کے ایک حامی صارف نے کہا کہ میں تمام پی ٹی آئی سپورٹرز کو سختی سے متنبہ کرتا ہوں کہ اس وائی فائی کو استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کا فون، ڈیٹا، گیلری اور سوشل میڈیا بالکل بھی محفوظ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وارننگ کے بعد فری وائی فائی کا استعمال کرنا یا نہ کرنا آپ پر منحصر ہے۔
I strictly warn all the PTI supporters not to use this WiFi. Your data, your phone history, gallery, and social media would not be safe at all. The rest is all up to you. 🛑🚨 https://t.co/CrhpQTfIaW
— GLADIATOR! Maximus Decimus Meridius (@a_manofdust) May 2, 2024
ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ وی پی این کے بغیر فری وائی فائی کا استعمال نہ کریں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی اصل معلومات شیئر کرنے سے بھی منع کیا۔
فری وائی فائی بغیر VPN کہ استعمال نہ کریں۔ اپنی اصل معلومات شیئر نہ کریں https://t.co/3sRkLMpGaU
— The_Cyber_Guardians (@fight4RuleOfLaw) May 2, 2024
امجد اقبال نے طنزاً کہا کہ اب پنجاب حکومت کو ویڈیوز کے لیے کیمرے نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ فری وائی فائی کے ذریعے پورا سسٹم ہی ان کے پاس ہو گا۔
🛑🛑🚨🚨Threat
مطلب سیدھا سا ہے اب وڈیوز کے لیے کیمرے نہیں لگانے پڑیں گے پورا سسٹم ہی اپن کے پاس ہوگا @ahmadwaraichh @Lalika79 @MashwaniAzhar @DurraniViews @SdqJaan https://t.co/vzvBSKPWPf pic.twitter.com/zyvpDbh00f— Amjad iqbal (@Amjadiqbal1314) May 2, 2024
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ماہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں لاہور میں مفت وائی فائی پائلیٹ پروجیکٹ کے آغاز کو آگے بڑھایا تھا۔ اس اقدام کا مقصد عوامی مقامات پر مفت وائی فائی تک رسائی فراہم کرنا تھا تاکہ شہری ایک دوسرے سے باآسانی رابطے قائم کرسکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ آئی ٹی کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ ترجیحی طور پر تعلیمی اداروں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر بھی انٹرنیٹ کی مفت سروس کا آغاز کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں جلد ہی مجموعی طور پر 516 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت میسر ہوگی۔