اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی ذخائر 8,006 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
26 اپریل 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 ملین امریکی ڈالر کے اضافے کے بعد 8,006 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5,310 ملین امریکی ڈالر جبکہ کل مائع غیر ملکی ذخائر 13,316 ہیں۔
دریں اثنا ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.09 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جاری مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 4.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 19.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23.53 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.09 فیصدکم ہے۔