اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود برقرار رکھی ہے۔

مرکزی بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہاکہ مارچ 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد پر رہی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آرہی ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ تک ترسیلات زر 9.3 فیصد سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔ ’زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جبکہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 18 مارچ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود برقرار رکھی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ یہ ساتواں موقع ہے جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp