فلسطینی صحافیوں نے غزہ کوریج پر یونیسکو کا آزادی صحافت کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے نے غزہ کے صحافیوں کو فلسطینی علاقے پر اسرائیل کی جنگ کی کوریج کرنے پر یونیسکو، گلرمو کانو ورلڈ پریس فریڈم پرائز 2024 کا فاتح قرار دیا ہے۔

یونیسکو نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 1997 سے جاری ہونے والا یہ سالانہ ایوارڈ دنیا میں کہیں بھی پریس کی آزادی کے دفاع اور فروغ میں نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب یہ خطرے کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں

ایوارڈ کے فاتحین کی سفارش کرنے والے میڈیا پروفیشنلز کی بین الاقوامی جیوری کے چیئرمین موریسیو ویبل نے کہا کہ اندھیرے اور ناامیدی کے اس دور میں، ہم ان فلسطینی صحافیوں کو یکجہتی اور تسلیم کرنے کا ایک مضبوط پیغام دینا چاہتے ہیں جو ایسے ڈرامائی حالات میں اس بحران کی کوریج کر رہے ہیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے یکم مئی کو کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید ہونے والے 35 ہزار سے زائد افراد میں کم از کم 97 صحافی اور میڈیا ورکرز شامل ہیں۔ ان میں 92 فلسطینی، 2 اسرائیلی اور 3 لبنانی صحافی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp