مریم نواز کا آزادی اظہار کی خاطر شہید ہونےوالے برصغیر کے پہلے صحافی مولوی محمد باقر کو خراج تحسین

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزادی اظہار کے لیے شہید ہونے والے برصغیر کے پہلے صحافی مولوی محمد باقر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا نے اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، مثبت تبدیلی کے لیے آزادی صحافت کے لیے احساس ذمہ داری ضروری امرہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شفافیت، صحت مند جمہوریت اور باشعور عوام کے لیے آزادی اظہار ضروری ہے، حکومت پنجاب صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذمہ داری کے ساتھ آزادی اظہار کے لیے کوشاں صحافیوں اور دور آمریت میں حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے آزادی اظہار رائے کے لیے شہید ہونے والے برصغیر کے پہلے صحافی مولوی محمد باقر کو بھی سلام پیش کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی