ایچ او اے پی کے زیراہتمام اسلام آباد میں حج عمرہ ایگزیبیشن 2024 کا انعقاد

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی ) نے السلامہ کے تعاون سے پاکستان حج عمرہ ایگزیبیشن 2024 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، نمائش کے لیے مختلف اداروں اور کمپینیز کو شرکت کے لیے دعوت نامے بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی ) کے جانب سے جاری کردہ دعوت نامے میں بتایا گیا ہے کہ 4 اور 5 مئی 2024 کو علامہ اقبال آڈیٹوریم، فیصل مسجد اسلام میں مع السلامہ اور حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی ) کے باہمی اشتراک سے پاکستان حج عمرہ ایگزیبیشن 2024 کا انعقاد ہو رہا ہے۔

دعوت نامے کے مطابق نمائش میں حج، عمرہ اور اسلامی مصنوعات سے متعلق مختلف ادارے، کمپنیز اور اسٹارٹ اَپس شرکت رہے ہیں۔ اس نمائش میں مختلف اور سیرت ماڈلز کی نمائش بھی ہو گی۔

ایکسپو کا بنیادی مقصد دُنیا میں اسلامی مصنوعات کی انڈسٹری پروان چڑھنے کے پیش نظر پاکستان میں اس شعبے سے متعلق مختلف احباب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp