حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، وزارتِ مذہبی امور

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے 9 جون 2024 تک جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئر پورٹ اتریں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی، فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے،کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے،لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔

ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی،سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔

259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے،حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے