3 اپریل 2024 کو صبح 5 بجے کے قریب گلگت بلتستان میں دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس چلاس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری۔
مزید پڑھیں
اس حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ۔ حادثے کے فوری بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایویکویشن آپریشن شروع کر دیا۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سی ایم ایچ پہنچایا ۔متاثرین کے بروقت ریسکیو کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، ریسکیو 1122، جی بی سکاؤٹس اور دیگر متعلقہ حکام کی بھی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لایا گیا۔
پاک فوج کی مدد سے 10 زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا ہے، بس حادثے کے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔