جن سے سیاسی لڑائی ہے مذاکرات انہی سے ہوں گے، علی محمد خان

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جن سے ہماری سیاسی لڑائی ہے بات چیت ان ہی سے ہوگی۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی محمد خان نے وضاحت کی کہ سیاسی مذاکرات تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی مذاکرات سیاسی قوتوں سے ہی کرے گی اور جہاں تک اسٹیبلشمنٹ کا تعلق ہے تو اس سے رابطہ ہوا کرتا ہے لیکن باضابطہ مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کسی کو بھی انکار نہیں کرنا چاہیے اور عمران خان بھی اس پر تیار ہیں گو ڈیل نہیں ہوگی بات چیت ہوگی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے دوران عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رہائی اور ان کی پارٹی کو عام انتخابات میں ملنے والے مینڈیٹ کی واپسی والے معاملات سرفہرست نہیں ہوں گے تو بات چیت بیکار ہوگی۔

رہنما تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنے گریبان میں جھانکیں اور وہ اپنے اور طے کریں کہ کس نے آئین پامال کیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جمعے کو ساڑھے 4 گھنٹے انتظار کے بعد بڑی مشکل سے ان کی ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟