سانحہ 9 مئی: پاکستانی فنکار آج بھی غمزدہ

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، اس سانحے پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے، وہیں شوبز کی معروف شخصیات نے بھی اس کی بھرپور مذمت کی ہے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر ان کے دل آج بھی دکھی ہیں۔

معروف اداکار ساجد حسن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو میں انتہائی تشویش سے دیکھتا ہوں، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے، عدالتوں کو چاہیے کہ وہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

ساجد حسن کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی دراصل ہماری بے حرمتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستان ایک امت کے لیے بنا ہے جس کی سلامتی ہم سب پر فرض ہے، سب سے پہلے پاکستان باقی سب کچھ بعد میں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

گلوکارہ راحت بانو نے کہا کہ اس سانحے میں ہمارے شہدا کی تصاویر اور یادگاروں کو جلایا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی شہید کا تابوت اس کے والد کو پیش کیا جاتا ہے تو پورا علاقہ اس پر فخر کرتا ہے۔

معروف سینیئر اداکار محسن گیلانی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کی قدر ہے جو اس پاک سرزمین پر قربان ہوئے۔

گلوکار اعجاز راہی کا کہنا تھا ہمارے جوان اور شہدا جو ملک میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، ہماری آزادی شہدا کی مرہون منت ہے اور ان کی تکریم ہم پر لازم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟