برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست، لیبر پارٹی نے میدان مارلیا

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ہے جبکہ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی 102 حلقوں میں ایک ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔

107 میں 102 کونسلز کے نتائج موصول ہوئے، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی 9 حلقوں میں 505 کونسلرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 224 آزاد امیدوار جبکہ گرین پارٹی کے 107 کونسلرز کامیاب قرار پائے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ نتائج سے کنزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی کی جیت سے مایوسی ہوئی، مستقبل میں سیاسی رہنما کی حیثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا، محنتی اور کام کرنے والے کونسلر کھونا افسوس کی بات ہے۔

میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج آگئے، لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ، مشرقی مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی جبکہ برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp