کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کا سرغنہ نکلا، لوٹا جانے والا سونا برآمد

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس کی اہم کارروائی صدر صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کا سرغنہ نکلا، لوٹا جانے والا سونا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق27 اپریل کو دن 12 بجے پولیس کو سونے کے کارخانے میں 140 گرام سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش شروع کی اور مشکوک افراد کا کال ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواہد کو دیکھتے ہوئے وارادت مشکوک معلوم ہوئی۔

پریڈی پولیس نے معاملہ مشکوک جانتے ہوئے کارخانے کے مالک کاشف اور ان کے رشتے داروں کو کیس میں شامل تفتیش کیا۔ ملزم کاشف نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بھائی عادل کے ساتھ اپنے ہی کارخانے میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم نے مالی پریشانیوں اور قرضے سے جان چھڑانے کے لیے اپنے بھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کروائی تھی۔

گرفتار ملزم نے ڈکیتی سے حاصل ہونے والے سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟