ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان، کپتان سمیت کئی تبدیلیاں

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں

ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت راومن پاول کریں گے جبکہ الزاری جوزف نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم میں جانسن چارلس، روسٹن چیز، شمرون ہٹمیئر، جیسن ہولڈر، شائے ہوپ، اکیل حسین، شامار جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پورن اور آندرے رسل شامل ہیں۔

شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نیپال اور کینیڈا کے کرکٹ بورڈز بھی اپنی ٹیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور اب آئی سی سی نے میچوں کے لیے امریکا میں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس سمیت 3 وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل