فیصل کریم کنڈی نے گورنرخیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے بطور گورنر خیبر پختونخوا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ فیصل کریم کنڈی کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی اٰمین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی۔

فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان  سے ہے وہ جنوری 1973کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق کنڈی پشتون قوم کنڈی سے ہے، وہ کامرس گریجویٹ ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے 2002 میں اپنا سیاسی کیریئر شروع کیا جہاں انہوں نے 2008 میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے۔وہ 2008 سے 2013  تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہے۔

فیصل کریم کنڈی نے 2024کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تاہم وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے شکست کھا گئے ۔

فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی رہے ہیں، ان کو پیپلز پارٹی ہی نے گزشتہ روز گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ ہفتہ کے روز انہوں نے بطور گورنر خیبر پختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp