ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک ہونی چاہیے، رانا ثنااللہ

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و سرکاری امور رانا ثنااللہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہاں تو یہ بھی ہوا ہے کہ 14 ،14 دن کے چیف جسٹس بھی بنے ہیں، کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں جس کے سربراہ کی مدت فکس نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں معاملات ڈسکس ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ عدلیہ اور بار میں یہ بات ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کہہ چکے ہیں کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے سے متعلق باتیں سننے میں آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ تاہم ابھی تک اس پر کام کرنے کی ہدایت نہیں ملی، لیکن اگر ہدایات دی گئیں تو وہ ان ہدایات پر عمل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp