رانا ثنااللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، صدر نے منظوری دیدی

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کو سیاسی و عوامی امور کا مشیر مقرر کردیا ہے۔

وزیراعظم نے رانا ثنااللہ کو مشیر مقرر کرنے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوائی تھی جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اب صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن رانا ثنااللہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

رانا ثنااللہ وزیراعظم کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا کام کریں گے۔ اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ہیں، وہ گزشتہ اتحادی حکومت میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔

رانا ثنااللہ کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے اپنی ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ میرے حلقے کے عوام کی اکثریت نے مجھے مینڈیٹ نہیں دیا جسے تسلیم کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp