فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

انکوائری کمیشن رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت 6 مئی کو ہوگی۔

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا۔

سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر جائزہ لے گی۔

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ 150 صفحات پر مشتمل ہے۔ ’انکوائری کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ تیار کی ہے‘۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کسی شخص یا ادارے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حکومت نے مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نہیں روکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp