امیتابھ بچن کے بعد سب سے زیادہ عزت مجھے ملتی ہے، کنگنا رناوت

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تنازعات کا شکار رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ امیتابھ بچن سے کر دیا۔

کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنا موازنہ امیتابھ بچن سے کرتے سنا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت ایک انتخابی ریلی کے دوران کہتی ہیں کہ ‘سارا دیش حیران ہے کہ وہ کنگنا، چاہے راجستھان چلی جاؤں، چاہے دہلی چلی جاؤں، چاہے منی پور چلی جاؤں، ایسا لگتا ہے کہ مانو اتنا پیار اور اتنا سمان (عزت)، میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ امیتابھ بچن جی کے بعد آج کسی کو انڈسٹری میں ملتا ہے تو مجھے ملتا ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے دعوے کا مذاق اڑاتے ہوئے ان پر تنقید کے تیر چلا دیے۔ کسی نے ان کا موازنہ راکھی ساونت سے کیا تو کسی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ اس صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے کہ کنگنا اپنا مقابلہ سُپر اسٹار امیتابھ بچن سے کر رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ پتہ نہیں مریم نواز ان سے کلاسز لے رہی ہیں یا کنگنا رناوت، مریم نواز سے۔

اداکارہ کنگنا رناوت اپنا موازنہ کسی نہ کسی بالی ووڈ اداکار یا گلوکار سے کرتی رہتی ہیں۔ چند ہفتے قبل انہوں نے اپنا موازنہ بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان سے کیا تھا اور کہا تھا کہ شاہ رخ خان اور میں، ہم سُپر اسٹارز کی آخری نسل ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

اس سے قبل کنگنا رناوت نے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ میں پرفارم کرنے والے اسٹارز پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے اپنا مقابلہ گلوکارہ لتا منگیشکر سے کیا تھا، اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں ایک نیوز آرٹیکل کا اسکرین شاٹ لگایا اور اس کے ساتھ ایک طویل نوٹ لکھا تھا۔

 مذکورہ آرٹیکل لتا منگیشکر سے متعلق تھا جس کی سرخی تھی’ اگر کوئی مجھے 5 ملین ڈالرز بھی آفر کرے تب بھی میں شادی میں پرفارم نہ کروں‘۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا چاہے مجھے کتنا ہی لالچ دیا گیا لیکن میں نے کبھی کسی کی شادی میں پرفارم کرنے کی پیشکش قبول نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت رواں برس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہیں، اور وہ ان دنوں سیاسی ریلیوں اور جلسوں میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، اپنی اگلی فلم ’ایمرجنسی‘ میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

پی ایس ایل کوالیفائر میچ: معمولی قیمت کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟