وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔











