آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہونا ابھی باقی، وفاقی بجٹ کی تیاری تاخیر کا شکار

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے ایک اور قرض پروگرام لینے کا حتمی فیصلہ کرچکی ہے مگر آئندہ ماہ پیش ہونے والے وفاقی بجٹ کی تیاری کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام سے منسلک ہونے کی وجہ سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

رپورٹس کے مطابق حکومت پہلے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ٹیکس محصولات اور بجٹ خسارہ طے کرے گی، جبکہ وفاقی وزارتوں کے لیے ترقیاتی بجٹ کی حد بھی طے ہونا ابھی باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابھی تک بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی تیاری نہیں ہوسکی حالانکہ 22 اپریل تک اسے منظور کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

ابھی تک حکومت کی جانب سے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس بھی نہیں بلائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ کابینہ کے لیے بجٹ دستاویزات کی تکمیل رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

وفاقی بجٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کو بھی بریفنگ دی جاتی ہے مگر ابھی تک کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل ہی مکمل نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل