وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جار جیوا کی ملاقات ہوئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات سعودی عرب کے شہر ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کے آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں داخل ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا نے پاکستان سے جاری پروگرام بشمول جائزہ عمل سے متعلقہ ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدہ پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور ایم ڈی آئی ایم ایف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہماری حکومت پاکستان کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ مالیاتی ٹیم کو اصلاحات اور سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اپنی ٹیم کو ایسی پالیسیوں پر عمل کی ہدایت کی ہے جو میکرواکنامک استحکام کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف سے یہ پہلی ملاقات تھی، اس سے قبل آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ کے دوران ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp