بدلتے موسم کے باعث آج کل ہر دوسرا فرد نزلہ و زکام میں مبتلا ہے لیکن بیشتر افراد اسے معمولی اور غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں یا پھر بہت سے جوشاندہ کے استعمال کو کافی سمجھ لیتے ہیں۔ تاہم یہ مرض اتنا غیر اہم بھی نہیں جتنا کہ ہم تصور کرتے ہیں۔
ماہرین طب کے مطابق اگر نزلہ و زکام کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ دیگر بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
آپ درج ذیل غذا ؤں کے استعمال سے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر نزلہ و زکام سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھیں میں مدد کرئے گی۔
انڈے
ماہرین کے مطابق انڈے صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں یہ جسم کے ٹشوز کی بحالی میں مدد کرتے ہیں۔ بالغ افراد عام طور پر روزانہ 2 انڈے تک کھا سکتے ہیں۔ انڈے مکمل غذا ہیں، یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اسے کھانے سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ اضافی کیلوریز کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
مونگ پھلی
مونگ پھلی فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں کیونکہ یہ صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کو اس قسم کی صحت بخش چکنائی ہضم کرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن میں موجود صحت بخش چکنائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے لیکن اسے اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے۔
شکر قندی
شکرقندی کو سردیوں میں غذا میں لازمی شامل کرناچاہیے ۔ اس میں فائبر، وٹامن اے، پوٹاشیم، اور دیگر غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ صحت بخش کاربوہائیڈریٹ بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔اسے باقاعدگی سے کھانے سے قوت مدافعت بہتر اور سوزش کم ہوتی ہے۔ یہ قبض سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔
باجرا
باجرا مختلف قسم کے غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے اور ان میں گلائیسیمک انڈیکس (glycemic index) کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور وٹامن بی سردیوں کے دوران جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے۔ اس میں امینو ایسڈ کی مقدار بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
خشک میوہ جات
سردیوں میں خشک میوہ جات کا باقاعدگی سے استعمال خاص طور پر گرم رکھ کر جسمانی اور اعصابی طور پر متحرک رکھتا ہے اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام اور اخروٹ خراب کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو کم کرتے ہیں ، سوزش کو ختم کرتے ہیں۔ بادام وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم سے جبکہ اخروٹ اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انہیں ان کی طبی خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کھجور جو کہ وٹامن، معدنیات، آئرن اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ قدرتی میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ خشک میوہ جات کا صبح اور شام کے اوقات میں استعمال کریں تو سردی کے موسم میں قوت مدافعیت بڑھے جائے گی۔