سانحہ 9 مئی، شرپسندی میں ملوث تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے، اینکرپرسنز

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر مختلف اینکرز پرسنز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک نام نہاد سیاسی ٹولے کی جانب سے شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی تھی جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس طرح کی شر پسندی میں ملوث تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

اینکر پرسنز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کے شہداء اس ملک کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں، قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتیں کیونکہ ان کی ترقی میں شہداء کا لہو شامل ہوتا ہے۔

اینکرپرسنز کا کہنا ہے کہ شہیدوں نے اپنا سب کچھ ملک کی خاطر قربان کیا ہوتا ہے، 9 مئی کو بعض  شرپسند عناصر نے نہ جانے کن لوگوں کے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہی شہیدوں کی یادگاروں کو جلا دیا۔

اینکرپرسنز نے سوال اٹھایا ہے کہ ملکی تنصیبات پر حملہ کر کے انہوں نے کن لوگوں کو خوش کیا اور یہ کس قسم کا احتجاج تھا؟ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ قابل مذمت ہے، اس طرح کی شر پسندی میں ملوث تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

’شہداء نے اپنی جانیں اس سرزمین پاکستان پر قربان کی ہیں جو ہم پر ان کا احسان ہے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں وہ تاریخ کے صفحات سے مٹ جاتی ہیں، احتجاج کی آڑ میں جو ہماری ملکی سالمیت پر حملہ کرے گا وہ کسی صورت بھی قابل معافی نہیں ہے۔‘

اینکرپرسنز نے کہا ہے کہ فوج کے جوان جس حد تک ہمارے لیے قربانیاں دیتے ہیں ان میں ان کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوتا، 9 مئی کو ایک نام نہاد سیاسی ٹولے کی جانب سے شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی تھی جس کی وہ  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز 2026: دنیا بھر میں براہِ راست نشریات کا اعلان

لبنان میں زخمی ہمسائے کو بچانے والا مسیحی پادری اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے جاں بحق

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے