وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اور خواتین اساتذہ کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیےاہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طالبات اور اساتذہ کو سہولت میسر ہو گی۔ یہ اقدام ڈراپ آؤٹ شرح کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ خواتین اساتذہ اور بچیوں کے لیے مخصوص بسوں کو گلابی رنگ دیا جائے گا۔

سیکرٹری تعلیم کے مطابق 385 میں سے 30 فیصد بسیں ناقابل استعمال ہونے کے باعث کھڑی ہیں، یہ بسیں بجٹ اور ڈرائیوروں کی کمی اور بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘