عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی،عالیہ بھٹ کی فیک ویڈیو بھارتی اداکارہ ومیکا گبی کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے بنائی گئی۔ جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش اور شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Unfixface (@unfixface)

 ومیکا گبی بھارتی پنجابی اداکارہ ہیں جو اپنی فلم امر سنگھ چمکیلا کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر اپنے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جسے ایڈٹ کرکے ان کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگا دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wamiqa Gabbi (@wamiqagabbi)

یاد رہے کہ حالیہ ویڈیو سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں کی بھی اس طرح کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ حالیہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوران بھی رنویر سنگھ اور عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ممبئی پولیس تھانے میں مقدمہ بھی دائر کروایا تھا۔

ڈیپ فیک کیا ہے؟

یہ ایک ایسی تکنیک ہے جو ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز کو جوڑ توڑ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے۔ اس کی مدد سے کسی دوسرے شخص کی تصویر یا ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے اس پر کسی اور کا چہرہ لگا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے اصلی نظر آنے والی تصاویر یا ویڈیو اصلی نہیں ہوتیں۔

ڈیپ فیک کی اصطلاح کا استعمال 2017 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک Reddit صارف نے فحش ویڈیوز میں چہرے بدلنے کے لیے اس تکنیک کا استعمال کیا تھا، اس کے بعد Reddit نے ’ڈیپ فیک پورن‘ پر پابندی لگا دی تھی۔

ڈیپ فیک سے بنائے جانے والے مواد کی شناخت کیسے کی جائے؟

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اکثر چہرے اور آنکھوں کی پوزیشن میں ناکام ہو جاتی ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آنکھیں اور ناک کہیں اور جا رہے ہیں اور ویڈیو میں کسی نے آنکھ نہیں جھپکائی تو سمجھ لیں کہ یہ جعلی مواد ہے، جبکہ ڈیپ فیک مواد میں رنگ کو دیکھ کر یہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ آیا تصویر یا ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp