’ٹک ٹاکر سیاست میں، سارا ملک آفت میں‘: صارفین کی علی امین گنڈا پور پر تنقید

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورجو آئے روز اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے وائرل رہتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں پشاوری چپل سے شہرت پانے والے چاچا نور دین وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاچا نور دین زمین پر بیٹھ کر علی امین گنڈا پور کے مہمانوں کو مختلف پشاوری چپل پہنا کر چیک کراتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ انداز صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ترجیحات دیکھ لیں۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ علی امین گنڈا پور سرکاری وقت اور سرکاری آفس کا بہترین استعمال کر رہے ہیں۔

اظہر بلوچ لکھتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور خود دن رات سوشل میڈیا پر رہتے ہیں لیکن تنقید پنجاب حکومت پر کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک ان کی ہے۔

سندس مغل لکھتی ہیں کہ ہمارے ہاں مناسب نہیں سمجھا جاتا کہ کوئی بزرگ کسی کے پاؤں کو ایسے ہاتھ لگائے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ صوبہ واقعی ڈیفالٹ کر چکا ہے اور ان کے پاس  کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے اس لیے ٹائم پاس کرنے کے لیے ایسی علی امین گنڈا پور ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔

سابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹک ٹاکر سیاست میں، سارا ملک آفت میں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp