گاڑیوں کی قیمت کم کرنے سے متعلق ہنڈا نے بُری خبر سنا دی

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسے تو پاکستان میں گزشتہ کچھ مہینوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھی جا رہی تھی، لیکن بالخصوص پچھلے چند ہفتوں میں پاکستان میں گاڑیوں کی بڑی کمپنیوں کیا، پیجو، سوزوکی، چنگان اور چیری کی جانب سے قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا جس سے صارفین نے فائدہ بھی اٹھایا اور وہ دیگر کمپنیوں سے بھی اسی طرح کے اعلان کی توقع کررہے تھے۔

جہاں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، وہیں ہنڈا کے بارے میں بھی سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایک خبر گردش کرتی رہی کہ ہنڈا کہ جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

وی نیوز نے اس خبر کی تحقیق کرنے کے لیے ہنڈا کمپنی کے سینیئر سیل مینیجر سے بات کی تو انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے وہ فیک ہے، اور کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں کمی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہنڈا کا آئندہ کچھ عرصے میں گاڑیوں کی قیمت کم کرنے سے متعلق کوئی منصوبہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے پہلے ہی جتنا ممکن ہوسکتا تھا، کمی کی جاچکی ہے اور اب قیمتوں میں مزید کمی ممکن نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp