مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے برخلاف بجلی کے نرض مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی کے نرخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
نیپرا کے نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے کئے جانے والے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نے دی گئی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافےکا علان کیا ہے۔