سانحہ 9 مئی: قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ 9 مئی کا دن تمام پاکستانیوں کو ایک تازہ زخم کی طرح اچھی طرح یاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سیاہ دن ملک کی سالیمیت پر حملہ کیا گیا، سرحدوں کے محافظوں اور شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا۔

میرضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک قائم ودائم ہے اور 9 مئی 2023 والے واقعات میں صبح وشام سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ملکی سالمیت، اداروں اور پاک فوج کو بری آنکھ سے دیکھا ہماری قوم اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp