داماد کے بعد سسربھی چیمپئین: شاہد آفریدی نے لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹرافی افغانستان کے نام کردی

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ کرکٹ کا حصہ تھے جس میں انہوں نے ایشیا لائنز کی نمائندگی کی۔

گذشتہ روز لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

جیت کے بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے قطر میں کرکٹ کھیلنا شاندار تجربہ قرار دیا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1637892948367908883?s=20

شاہد آفریدی نے لیجنڈ لیگ کی ٹرافی افغانستان کے سابق کپتان اصغرافغان کو افغانستان کے لوگوں کے لیے تحفے میں دے دی۔

افغانستان ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے چییمپئن شپ ٹرافی افغانستان کے نام کرنے پر شاہد آفریدی اور تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

فرید خان  نامی ٹوئٹرصارف نے کہا کہ شاہد آفریدی کا دل اتنا بڑا ہے کہ انہوں نے ٹرافی افغانستان کےعوام کے نام کر دی۔

ماہم گیلانی نے شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لیجنڈ ہمیشہ لیجنڈ ہی رہتا ہے جیسے 2021 میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں راولا کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ جیتی اسی طرح 2023 میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 جہاں ایک طرف شاہد آفریدی ٹرافی اپنے نام کرنے پر داد سمیٹ رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ ان کےداماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے جن کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

شاہین آفریدی کے فائنل میچ جیتنے کے بعد شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہارا داماد فائنل جیت گیا ہے، تمہارا جیتنا رہتا ہے۔ جس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب ہماری باری ہےفائنل جیتنے کی۔

 

شاہد آفریدی کے فائنل جیتنےبعد سوشل میڈیا پر داماد اور سسر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہد آفریدی کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا؛ جیسا سسر، ویسا داماد!

 

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1637905987813224448?s=20

احتشام صدیق نامی صارف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اورشاہین آفریدی دونوں نےاس  سال اپنی اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی جیتی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp