وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔
مزید پڑھیں
وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔ خصوصی اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہدا سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، خصوصی اجلاس میں متوقع طور پر 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزارت قانون کی جانب سے اجلاس میں 9 مئی سے متعلق وائٹ پیپر پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔
قابل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال قبل آج کے دن نہ صرف ہمارے قومی وقار اور غیرت کی علامتوں بلکہ ہماری پاک دھرتی کی حرمت پر بھی حملہ کیا گیا۔
Let not the shadows of lies, hide the light of truth
One year ago today, not only were symbols of our national pride and honor attacked, but the sanctity of our sacred homeland was also assaulted.
There can absolutely be no soft-pedaling of what happened on #May9 and there can…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 9, 2024
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے بارے میں قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہو سکتی اور ان لوگوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہو سکتی جنہوں نے ہماری قوم کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش، اس کی حمایت اور مدد کی۔