9 مئی سے متعلق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم کا پیغام

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔  خصوصی اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہدا سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، خصوصی اجلاس میں متوقع طور پر 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزارت قانون کی جانب سے اجلاس میں 9 مئی سے متعلق وائٹ پیپر پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

قابل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال قبل آج کے دن نہ صرف ہمارے قومی وقار اور غیرت کی علامتوں بلکہ ہماری پاک دھرتی کی حرمت پر بھی حملہ کیا گیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے بارے میں قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہو سکتی اور ان لوگوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہو سکتی جنہوں نے ہماری قوم کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش، اس کی حمایت اور مدد کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp