پی پی 133 سے مسلم لیگ ن کے رانا عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ارشد کی پی پی 133 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کے حلقے 133 ننکانہ صاحب سے  آزاد امیدوار محمد عاطف کی جانب سے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کے خلاف درخواست پر رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرکے فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا، اس موقع پر الیکشن کمیشن انتخابات کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے 9 اپریل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتی ہے۔

اس سے قبل 15 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے آزاد امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیل منظور کی تھی، جبکہ عدالت نے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا، اس کیس کا تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انتخابات 2024 میں پی پی 133 ننکانہ صاحب سے آزاد امیدوار محمد عاطف کامیاب قرار پائے تھے، آزاد امیدوار محمد عاطف نے 45637 جبکہ محمد ارشد نے 42080ووٹ حاصل کیے تھے ۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد نے محمد عاطف کی کامیابی کو چیلینج کیا تھا اور حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حکم پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد ارشد نے 44 ہزار 323 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میاں عاطف نے 41 ہزار 632 ووٹ حاصل کیے تھے، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 2 ہزار 500 سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز