شیر افضل کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی فعال رکن شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

مزید پڑھیں

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری  عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو کورکمیٹی اور  سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم  دیا ہے۔

شوکاز نوٹس

عمر ایوب کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کو  شوکاز جاری کرنےکا حکم  دیا ہے، انہوں نےکہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنےکی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں۔  بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

دریں اثنا عمر ایوب خان کا ایک ویڈیو بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر ہوا ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’عمران خان نے براہ راست حکم جاری کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی سے فی الفور علیحدہ کردیا جائے‘۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سےالگ کیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ  پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف  ڈسپلنری ایکشن لے۔

’سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل‘

عمر ایوب نے اعلان کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کو پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے، پنجاب حکومت کی جانب  سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ  کل وکیلوں کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کا سیکریٹری جنرل ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے، اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کو انفارمیشن ملتی رہتی ہے، وہ اخبارات بھی پڑھتے ہیں، مجھے لیڈر آف اپوزیشن بنانےکا حکم  بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔

9 مئی میں چند فوجیوں کو سزا ملی پوری فوج کو نہیں تو چند عناصر کی سزا پوری پی ٹی آئی کو کیوں، عارف علوی

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کو دنیا کا مقبول ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کی 80 فیصد تک مقبولیت ہے جو دنیا کے کسی لیڈر کو حاصل نہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ فوج کی اپنی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث فوجیوں کو سزا دی گئی ہے تو ہمارا سوال یہ ہے کہ پوری فوج کو تو سزا نہیں دی گئی حالاں کہ 9 مئی کا الزام پی ٹی آئی کے چند افراد پر تھا لیکن پوری پارٹی کو اس کی سزا دے دی گئی۔

سابق صدر مملکت نے مزید کہ پوری پارٹی پر پابندی لگ گئی، اسے دبا دیا گیا اور اس کا انتخابی نشان چھین لیا گیا اور یہ زیادتیاں اب بھی جاری ہیں، یہ کیسا انصاف ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل