پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، اپوزیشن کا احتجاج

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، قرار داد کی منظوری کے دوران اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان دھکم پیل ہوئی، اپوزیشن نے احتجاجاً قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

جمعرات کو پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی سے متعلق قرارداد وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی تھی، جسے اسپیکر اسمبلی نے اکثریت رائے سے منظور کر لیا۔

قرار داد میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 9 مئی کا دن انتہائی دلخراش ہے اس روز شرپسند عناصر نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیاگیا، 9 مئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیاگیا، وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب قرارداد کی منظوری کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے  آ گئے ، اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس پہنچ گئے، اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں، اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان