16سالہ طالبہ نے اپنا بزنس 100 کروڑ روپے تک کیسے پہنچایا؟

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وہ دن گئے جب صرف بڑی عمر کے لوگ ہی کاروبار میں آگے ہوتے تھے اور کروڑ پتی بنتے تھے، اب  نوجوان رکاوٹوں کو توڑ رہے ہیں اور بہت چھوٹی عمر میں کاروبار میں قدم جما کر خود کو کامیاب ثابت کررہے ہیں۔

بھارتی نژاد امریکن لڑکی پرانجلی اوستھی ایسی ہی ایک نوجوان لڑکی ہیں جنہوں نے ثابت کردیا کہ کاروباری دنیا میں کامیابی حاصل کرنے میں عمر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

مصنوعی ذہانت کے بارے میں بصیرت رکھنے والی پرانجلی نے 2022 میں کمپنی Delv.AI  کی بنیاد رکھی، صرف 16 سال کی عمر میں اس کے اختراعی خیالات اور عزم نے اس کے اسٹارٹ اپ کو قابل ذکر بلندیوں تک پہنچا دیا ہے، جس کی موجودہ کمائی 100 کروڑ (بھارتی روپے) سے زیادہ ہے۔

پرانجلی اوستھی 11 سال کی عمر میں انڈیا سے امریکی ریاست فلوریڈا منتقل ہو گئی تھی، جہاں اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

کمپیوٹر سائنس پر عبور حاصل کرنے کے بعد 13 سال کی عمر میں پرانجلی اوستھی نے فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ریسرچ لیبز میں انٹرن شپ حاصل کی، جس کے بعد اس انے اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی Delv.AI شروع کرنے کا سوچا۔

مزید یہ کہ پرانجلی اوستھی نے مشین لرننگ پروجیکٹس پر کام شروع کیا۔ اس کے کام میں ڈیٹا پر بہت سی تحقیق شامل تھی اور وہاں سے اس نے محسوس کیا کہ AI متعدد مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

پرانجلی اوستھی کی قائم کردہ  Delv.AI کا بنیادی مقصد درست آن لائن معلومات تک مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کرنے میں محققین کی مدد کرنا ہے۔

گزشتہ سال پرانجلی کے اسٹارٹ اپ نے کامیابی سے 3.7 کروڑ روپے کمائے،اب کمپنی کے پاس 10 ملازمین تک کی ٹیم ہے اور اس کی اس کمپنی کے اب 100 کروڑ (بھارتی روپے) سے زیادہ اثاثے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان