‘دغا باز دل’کی یومیہ ایک کروڑ روپے کمائی کا نیا ریکارڈ

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الفطر پر ریلیز کی گئی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’ دغا باز دل ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ملک بھر سے ریکارڈ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’دغا باز دل‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی واحد نئی فلم تھی اور اس کے ساتھ عید کے موقع پر 2022 کی بلاک بسٹر فلم ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ جب کہ فروری 2024 میں ریلیز کی جانے والی ’ٹکسالی گیٹ‘ کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں 6 کے قریب ہالی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی گئی تھیں اور ’دغا باز دل‘ کا 9 فلموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔دغا باز دل نے ریلیز کے پہلے دو دن میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائی کرکے نیا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دن ایک کروڑ 20 لاکھ جب کہ دوسرے دن ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمائی کی۔دغا باز دل نے مجموعی طور پر پہلے ہفتے 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کیا۔

فلم کے ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کمائی کرکے ایک ہی ہفتے میں زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

فلم نے ابتدائی ہفتے میں 8 کروڑ 30 لاکھ روپے یعنی تقریبا یومیہ ایک کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دغا باز دل میں مہوش حیات، علی رحمان اور مومن ثاقب نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، بابر علی اور شاعر علی زریون بھی شامل ہیں۔فلم دغا باز دل کو پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘