خیبرپختونخوا میں باہر سے رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں ٹیکس اصلاحات اور ریونیو بڑھانے کے لیے اجلاس میں اہم فیصلے، اجلاس کی سربراہی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمان نے کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے ساتھ دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوگی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجرا پہلے ہی کر چکی ہے، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر بریفنگ میں کہا گیا کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والے گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے، صوبائی وزراء اور اجلاس کے حکام نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیساتھ فیصلہ کیا گیا کہ  صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp