خیبرپختونخوا کے انسداد منشیات قانون کیخلاف اپیل، لارجر بینچ کی استدعا مسترد

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے انسداد منشیات قانون کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے انسداد منشیات قانون کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارجی جنرل نے مؤقف پیش کیا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 143 کی تشریح کا کیس ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی تشریح کا مقدمہ 5 رکنی بینچ سن سکتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہر کیس تو 5 رکنی بینچ کو بھیجنے کا نہ کہیں، آرٹیکل 143 کی پہلے بھی کئی مرتبہ تشریح ہوچکی ہے، جہاں آئین میں واضح لکھا ہو وہاں تشریح کی ویسے بھی ضرورت نہیں، کسی آرٹیکل کی پہلے تشریح نہ ہوئی ہو تو لارجر بینچ کو کیس بھیجا جا سکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ آئین واضح ہے کہ صوبائی قانون پر وفاقی قانون کو ترجیح دی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت کا وضع کردہ قانون برقرار نہیں رہ سکتا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بنایا گیا 2019 کا قانون دراصل وفاقی قانون کی ہی چربہ شکل ہے، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے انسداد منشیات قانون میں وفاقی قانون کو ہی ختم کر دیا ہے۔

وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل خود پیش ہو کر دلائل دینا چاہتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے اے این ایف کے وکیل سے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد منشیات قانون کے تحت کئی مقدمات چل رہے ہوں گے، اگر خیبر پختونخوا کا صوبائی قانون کالعدم ہوگیا تو ان مقدمات کا کیا بنے گا۔

وکیل اے این ایف نے بتایا کہ ایسی صورت میں مقدمات دوسری عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے اور فرد جرم دوبارہ عائد ہوگی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ جن مقدمات کے فیصلے ہوچکے اور اپیلیں زیر سماعت ہیں ان کا کیا ہوگا، ایف آئی آر ایک قانون کے تحت ہوئی تو ٹرائل دوسرے قانون کے تحت کیسے ہوگا۔

عدالت نے فریقین کو سوالوں کے جوابات آئندہ سماعت تک جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل بروز جمعہ تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم