گلگت تا چترال نیٹکو کوسٹر سروس کا آغاز

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹکو گلگت بلتستان نے 11 مئی سے  گلگت تا چترال کوسٹر سروس کا  آغاز کر دیا ہے۔ نیٹکو سروس گزشتہ ایک دہائی سے چترال اور گلگت کے درمیان شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر آمدورفت کی سہولت مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چترال سائڈ پر مستوج سے بونی تک انتہائی خراب  اور تباہ حال سڑک کی وجہ سے اس سروس  نے اپنا آخری اسٹاپ  مستوج میں قائم کیا تھا، جس کی وجہ سے بونی اور لوئر چترال جانے والے مسافروں  اور سیاحوں  کو  مشکلات پیش آرہی تھیں۔

اب مین چترال مستوج روڈ پہلے کی نسبت بہتر ہو گیا ہے اور کوسٹر سروس سے گلگت اور چترال کے مسافروں اور سیاحوں کو سہولت ملے گی ۔

خصوصاً حالیہ دنوں میں چترال میں منعقد ہونے والی کیلاش فیسٹول ’چلم جوشٹ‘ دیکھنے کے خواہشمند گلگت کے ہزاروں سیاحوں  کو چترال جانے میں بھی سہولت رہے گی۔ عوامی حلقوں نے نیٹکو  کوسٹر سروس شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp