پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو بھی دلہنیا مل گئی

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے سب سے پستہ قد گلوکار عبدو روزک جلد رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ہیں۔عبدو روزک کو پستہ قد کی وجہ سے دنیا کے سب سے چھوٹے گلوکار کا نام دیا گیا ہے جس کا تعلق تاجکستان سے ہے۔

20 سالہ عبدو روزک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کا خلاصہ کیا ہے۔

گلوکار نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گلوکار 2 ماہ بعد یعنی 7 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے اور ان کی 19 سالہ دلہنیا کا تعلق اماراتی ملک شارجہ سے ہے جب کہ دلہن کا نام عامرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp