سعودی سفیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے ابتدائی پروازوں کا افتتاح کر دیا

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں  سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستانی عازمین حج کے لیے ’ روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو‘ کے تحت ابتدائی پروازوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری پوسٹ کے مطابق جمعہ کو ’ روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو‘ کے تحت ابتدائی پروازوں کے افتتاح کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹری بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کے سفارت خانے میں افتتاحی تقریب کے دوران عازمین حج کو حج کی رہنمائی کے لیے خصوصی سفری بیگ بھی دیے گئے، ’روڈ ٹو مکہ انیشیئٹیو‘ کا مقصد اللہ کے گھر تک حجاج کرام کے سفری طریقہ کار کو سہولت و آسانی سے مکمل کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp