حیدرآباد: ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا، ٹریک محفوظ رہا

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد کے علاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا ہوا تاہم دھماکے میں ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈ کریکر کا تھا، دھماکے سے ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور کاؤنٹر ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے، شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی (سی ٹی ڈی) کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا تاہم بم ڈسپوزیبل اسکواڈ (بی ڈی ایس) عملے کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دینے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حالیہ دھماکا ایک کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکنوں کی گرفتاری کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی