شہریوں کو لوٹنے والے رکشا گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے دیگر شہروں اور بیرون صوبوں سے آنے والے مسافروں کو دھوکا دہی سے لوٹنے والا رکشا گینگ گرفتار۔

پریڈی پولیس نے مین ریگل چوک پر انٹیلیجنس بیس کارروائی کرتے ہوئے رکشا گینگ کے سرغنہ خیر علی عرف خیرو ولد زین الدین کو ساتھی رفیق ولد واحد بخش سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزمان کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزمان سندھ کے دیگر شہروں  اور دوسرے صوبوں سے آنے والے مسافروں اور سادہ لوح شہریوں کو رکشے میں بٹھا کر بہت مہارت سے ان کی جیب تراش لیتے تھے، یوں ملزمان شہریوں کو چند سیکنڈوں میں ان کے قیمتی سامان پیسے اور موبائل فون وغیرہ سے محروم کردیتے تھے۔

بیرون شہر سے آنے والا نشانہ بنتے ہیں

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کے وہ رکشے میں شہر کے مختلف بس اڈوں سہراب گوٹھ بس اڈہ، تاج کمپلیکس بس اڈہ، شالیمار بس اڈہ، کینٹ بس اڈہ،بنارس بس اڈے پر اندرون سندھ سے آنے والے مسافر اور دیگر صوبوں سے آنے والے مسافروں کو دھوکا دہی سے رکشے میں بٹھا کر ان کی جیب تراش لیتے ہیں۔

 ملزمان کے گینگ کے ساتھی اندرون شہر میں چلنے والی مسافر بسوں بھی جیب تراشی کام کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عرصہ 5 سال سے یہ کام کررہے ہیں۔

 ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مزید ساتھی شہر کے مختلف علاقوں میں بسوں اور رکشوں میں مسافروں کے جیب تراشتے ہیں۔

گینگ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا

گرفتار ملزمان کا گینگ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، جن کو پریڈی پولیس نے نہایت حکمت عملی سے انٹیلیجنس بیس کاروائی کر کے گرفتار کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ