اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل، جاپان پاکستان کو ہرا کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان پاکستان کو ہرا کر پہلی مرتبہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بن گیا، 3 مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے والا پاکستان 7 مرتبہ اور آخری 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا۔ اس قبل نیوزی لینڈ نے ملائیشیا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ملائیشیا کے شہر اپوہ میں کھیلے گئے سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں1-4 سے شکست دی۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان صرف ایک گول کر سکا۔

پاکستان آخری مرتبہ2011  میں فائنل میں پہنچا تھا پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔ میچ 5 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا تو جاپان کے سیرین تناکا نے 12 ویں منٹ میں جاپان کے لیے پہلا فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

پاکستان نے کی جانب سے اعجاز احمد نے کھیل کے 34 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے میچ برابر کر دیا، اسی کے فوری بعد کھیل کے 37 ویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے عبدالرحمان نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 سے برتری دلا دی۔

پاکستان اپنی برتری کو زیادہ دیر قائم نہ رکھ سکا اور جاپان کے کازوماسا ماتسوموتو نے 47 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے فائنل کو دلچسپ بنا دیا، کھیل ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں 2،2 گول سے برابر رہیں تو امپائر نے فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں جاپان مسلسل 4 گول داغنے میں کامیاب رہا  جب کہ پاکستان کی طرف سے صرف ایک گول اسکور کیا گیا، یوں جاپان نے 1-4 کی برتری سے پہلی مرتبہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں مجموعی طور پر 11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

 ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا، پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل تھیں۔

پاکستان نے 1999، 2000 اور 2003 میں تین مرتبہ اذلان شاہ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا اور گزشتہ ایڈیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جو 2022 میں ایپوہ میں ہی منعقد ہوا تھا۔ ملائشیا اس سال کے ایڈیشن کا دفاعی چیمپیئن تھا۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے اسکواڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ہاکی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان نے ہاکی کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہے اور چیمپیئن ٹیم کا خیر مقدم کرنے کی منتظر ہے۔

ہاکی رینکنگ میں پاکستان مسلسل ٹاپ فور میں شامل ہونے اور 4 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب 18 ویں نمبر پر ہے۔ ملک نے 1992 کے بعد سے اولمپکس میں ایک بھی ہاکی تمغہ نہیں جیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp