اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دیدی

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے پہلے روز افتتاحی میچوں میں پاکستان نے میزبان ملک ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا شاندار آغاز، پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی، پاکستان نے آخری ہاف میں 4 گول کیے۔

قومی ہاکی ٹیم کی خاص بات یہ رہی کہ اس نے کھیل کے آخری کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف 4 گول کر کے فاتحانہ آغاز کیا۔

اس سے قبل مد مقابل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے کوارٹر کا کھیل ختم ہوا تو میچ ایک، ایک گول سے برابر تھا، دوسرے کوارٹر میں میزبان ملائیشیا کی ٹیم کو 2، 1 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان اور ملائیشیا کے میچ کے تیسرے کوارٹر کا کھیل جب اپنے اختتام کو پہنچا تو میزبان ملائیشیا کو 3، 1 کی برتری حاصل تھی لیکن چوتھے اور آخری کوارٹر میں ملائیشیا کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی جبکہ پاکستان شاندار انداز سے کھیل میں واپس آ گیا اور اس نے 4 گول داغ دیے اور ملائیشیا کو 4 کے مقابلے 5 گول سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

ان 6 ٹیموں میں جاپان کے علاوہ 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فورا بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشنز کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ جائیں گی۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہوا جہاں تمام 6 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف میچ کھیلے جائیں گے۔

لیگ مرحلے میں سب سے کم میچ جیتنے والی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گی۔ پول مرحلے میں تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹاپ 2 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے اپنا پہلا میچ آج ملائیشیا کیخلاف کھیلا، دوسرا میچ جنوبی کوریا، تیسرا جاپان، چوتھا کینیڈا اور پانچواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں