آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری، مظاہرین کی گولی لگنے سے اے ایس آئی شہید

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں مظاہرین کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہوگئے۔

آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے قافلے مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہیں، دن بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظفرآباد میں بھی پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا اور ٹولیوں کی شکل میں جمع ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ بیلہ نور شاہ میں آنسو گیس کا شیل لگنے سے ننھا بچہ زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ پونچھ کوٹلی مرکزی شاہراہ بھی میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی جہاں مظاہرین نے مجسٹریٹ کی گاڑی جلا دی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام بنیادی حقوق کے حصول کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور قافلے مظفرآباد بھی جانب رواں دواں ہیں۔

حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کی قیادت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے مگر تاحال کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp